حوّا کی بیٹیاں اور جنت نظیر معاشرہ — Page 61
41 آپ گھروں کی تعمیر نو کی کوشش کریں۔اپنے گھروں کو جنت نشان بنائیں۔اپنے تعلقات میں انکسار اور محبت پیدا کریں۔ہر اس بات سے احتراز کریں جس کے نتیجہ میں رشتے ٹوٹتے ہوں اور نفرتیں پیدا ہوتی ہوں۔آج دنیا کو سب سے زیادہ گھر کی ضرورت ہے اس کو یا درکھیں اور یہ گھر اگر احمدیوں نے دنیا کو مہیا نہ کیا تو دنیا کا کوئی معاشرہ بنی نوع انان کو گھر رہتا نہیں کرسکتا اللہ ہیں اس کی توفیق عطا فرمائے ،