ہستی باری تعالیٰ — Page 222
۲۲۲ اسی طرح بندہ کا حال ہوگا جب مذکورہ بالا طاقتوں والا خدا ثابت ہو گیا تو اس کے دل میں طبعا خواہش ہوگی کہ میں اسے دیکھوں اور اس کا قرب حاصل کروں اور وہ ضرور سوال کرے گا کہ کیا رویتِ الہی حاصل ہوسکتی ہے یا نہیں؟ اس سوال کے کئی جواب ہیں اس لئے کہ پچھلے علمائے روحانی میں اس کے متعلق اختلاف ہوا ہے۔بعض کا خیال ہے کہ رؤیت الہی ناممکن ہے کیونکہ خد اور اء الوری ہے اور بندہ مادی ہستی ہے اس لئے نا ممکن ہے کہ بندہ خدا کو دیکھ سکے۔بندہ بندہ ہے اور خدا خدا۔پس رؤیت الہی بندہ کے لئے نہ اس دنیا میں ممکن ہے اور نہ اگلی دنیا میں کیونکہ وہاں بھی وہ بندہ ہی رہے گا پھر وہ کہتے ہیں کہ خدا کو خواب میں دیکھنا بھی ناممکن ہے اگر انسان خواب میں خدا کو دیکھ سکتا تو ان آنکھوں سے بھی دیکھ سکتا اس لئے وہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں خدا کو دیکھے تو شیطان دھوکا دینے کے لئے اسے دکھائی دیتا ہے۔بعض کہتے ہیں کہ اس جہان میں انسان خدا کو نہیں دیکھ سکتا لیکن اگلے جہان میں دیکھ لے گا۔۳۔بعض کہتے ہیں کہ دونوں جہان میں خدا کو دیکھنا ممکن ہے یہاں بھی انسان خدا کو دیکھ سکتا ہے اور اگلے جہان میں بھی دیکھے گا۔رؤیت الہی سے مراد کیا ہے؟ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ دونوں جہان میں خدا کو دیکھنا ناممکن ہے ان کو ہم کہتے ہیں تمہارے اس خیال کی بنیاد اس بات پر ہے کہ خدا وراء الوری ہے لیکن سوال یہ ہے کہ رؤیت الہی سے مراد کیا ہے؟ آیا یہ کہ انسان خدا کی ذات پر محیط ہو جائے اگر یہ ہے تو