ہستی باری تعالیٰ — Page v
بالمقابل اسلام کی خدا تعالیٰ سے متعلق تعلیمات تفصیل سے بیان فرمائی ہیں۔علاوہ ازیں حضور نے اپنی اس تقریر میں شرک کی تعریف اور اس کی اقسام بیان کرتے ہوئے اس کا رڈ بھی فرمایا ہے اور رویت الہی، رؤیت مدارج و درجات اس کے فوائد اور اس رؤیت کے حصول کے طریق و ذرائع بھی بیان فرمائے ہیں۔سید نا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی المصل اجازت و منظوری سے نظارت نشر و اشاعت قادیان حضرت اصلح الموعود کی اس تقریر کو افادہ عام کے لئے شائع کر رہی ہے۔امید ہے کہ جہاں یہ کتاب دہریت میں غرق لوگوں کے لئے مفید اور بصیرت افروز ثابت ہوگی وہاں مومن باللہ کو اللہ تعالیٰ کی حقیقی اور کامل معرفت عطا کرنے کا ذریعہ بھی بنے گی۔خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر و اشاعت قادیان