ہستی باری تعالیٰ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 270 of 290

ہستی باری تعالیٰ — Page 270

۲۷۰ کو بھی دیکھے اور اندھا دھند فیصلہ نہ کرے۔خدا تعالیٰ ہمیشہ ہر کمزوری کی وجہ کو مدنظر رکھتا ہے مثلاً ایک شخص جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود کا پتہ نہ ہو خدا کا قانون اسے کا فر تو قرار دے گا مگر خدا تعالٰی اسے اس وجہ سے سزا نہیں دے گا کیونکہ بوجہ علم نہ ہونے کے اس کے لئے ناممکن تھا کہ ایمان لا سکے۔سفارش نہ سنو چھٹی بات خدا تعالیٰ یہ کرتا ہے کہ کسی کے خلاف کسی کی سفارش نہیں سنتا تمہارے لئے بھی ضروری ہے کہ کسی کے کہنے پر کسی کے متعلق فیصلہ نہ کرو تمہیں خود خدا نے بج بنایا ہے تم کسی کی کیوں سنو۔ہر فیصلہ میں رحم کا پہلو غالب ہو ساتویں بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا امور کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرنے کے باوجود خدا تعالیٰ جب فیصلہ کرتا ہے تو اس میں رحم کا پہلو غالب رہتا ہے۔ذرا گنجائش نکل آئی جھٹ معاف کر دیا تمہیں بھی کسی کی برائی معلوم ہو جو ادنی اور معمولی ہو تو برائی کا فیصلہ ہی نہ کرو بلکہ اس کی نیکیوں کو دیکھ کر شی الوسع اس کی طرف نیکی منسوب کرو۔صفت مالکیت پیدا کرنے کا نتیجہ یہ سات باتیں ہیں جن کا خیال خدا تعالیٰ صفت مالکیت کے اظہار کے وقت رکھتا ہے۔اگر بندہ بھی ان کو مدنظر رکھے تو آہستہ آہستہ اس کے اندر صفت ملک یوم الدین قائم