حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 20 of 148

حقیقتِ نماز — Page 20

حقیقت نماز علاوہ ازیں دو حصے اور بھی ہیں جن کو مد نظر رکھنا صادق اخلاص مند کا کام ہونا چاہئے۔اُن میں سے ایک عقائد صحیحہ کا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کمال فضل ہے کہ اس نے کامل اور مکمل عقائد صحیحہ کی راہ ہم کو اپنے نبی کریم بالا ای میل کے ذریعے بدوں مشقت و محنت کے دکھائی ہے۔وہ راہ جو آپ لوگوں کو اس زمانہ میں دکھائی گئی ہے بہت سے عالم ابھی تک اس سے محروم ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے اس فضل اور نعمت کا شکر کرو اور وہ شکر یہی ہے کہ سچے دل سے اُن اعمالِ صالحہ کو بجالاؤ جو عقائد صحیحہ کے بعد دوسرے حصہ میں آتے ہیں اور اپنی عملی حالت سے مدد لے کر دعا مانگو کہ وہ ان عقائد صحیحہ پر ثابت قدم رکھے اور اعمالِ صالحہ کی توفیق بخشے۔حصہ عبادات میں صوم ، صلوۃ وزکوۃ وغیرہ امور شامل ہیں۔اب خیال کرو کہ مثلاً نماز ہی ہے یہ دنیا میں آئی ہے لیکن دنیا سے نہیں آئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قُرَّةُ عَيْنِى فِي الصَّلوة “ (ملفوظات جلد اوّل صفحہ 95-94 مطبوعہ 2010ء) 66 ترک نماز کی عادت اور کسل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کیونکہ جب انسان غیر اللہ کی طرف جھکتا ہے تو روح اور دل کی طاقتیں اس درخت کی طرح ( جس کی شاخیں ابتداء ایک طرف کردی جاویں اور اُس طرف جھک کر پرورش پالیں ) ادھر ہی جھکتا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک سختی اور تشدد اس کے دل میں پیدا ہو کر اسے منجمد اور پتھر بنا دیتا ہے، جیسے وہ شاخیں۔پھر دوسری طرف مر نہیں سکتا۔اسی طرح پر وہ دل اور روح دن بدن خدا تعالیٰ سے ڈور ہوتی جاتی ہے۔پس یہ بڑی خطرناک اور دل کو کپکپا دینے والی بات ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے سے سوال کرے۔اسی لیے نماز کا التزام اور پابندی بڑی ضروری 20