حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 15 of 148

حقیقتِ نماز — Page 15

حقیقت نماز بسم اللہ الرحمن الرحیم نماز کی فرضیت ،اہمیت اور التزام نماز پڑھ نماز پڑھو کہ وہ تمام سعادتوں کی کبھی ہے۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 549 مطبوعہ 2021ء) ” جو شخص پنجگانہ نماز کا التزام نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔جو شخص دعا میں لگا نہیں رہتا اور انکسار سے خدا کو یاد نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 19 مطبوعہ 2021ء) نمازوں کو باقاعدہ التزام سے پڑھو۔بعض لوگ صرف ایک ہی وقت کی نماز پڑھ لیتے ہیں۔وہ یاد رکھیں کہ نمازیں معاف نہیں ہوتیں۔یہاں تک کہ پیغمبروں تک کو معاف نہیں ہوئیں۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نئی جماعت آئی۔اُنہوں نے نماز کی معافی چاہی۔آپ امام نے فرمایا کہ جس مذہب میں عمل نہیں وہ مذہب کچھ نہیں۔اس لئے اس بات کو خوب یا درکھو اور اللہ تعالیٰ کے احکام " کے مطابق اپنے عمل کرلو۔“ (ملفوظات جلد اول صفحہ 172 مطبوعہ 2010ء) لکھا ہے کہ آنحضرت علی کے زمانہ میں ایک قوم مسلمان ہوئی اور انہوں نے آپ کی خدمت میں عرض کی کہ یا رسول اللہ ہمیں نماز معاف کر دی جاوے۔مگر آپ 15