حقیقتِ نماز — Page 14
حقیقت نماز مسائل کے حوالے سے قرآن و حدیث اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلفائے احمدیت کی روشنی میں نہایت مفید مواد پیش کیا گیا ہے۔زیر نظر کتاب حقیقت نماز میں انہوں نے نماز کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فرمودات اور تحریرات کو عناوین کے تحت یکجائی صورت میں مرتب کیا ہے۔ایک ایسا مجموعہ ہے جس کی ہم میں سے ہر ایک کو ضرورت ہے تا کہ ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان پاکیزہ ارشادات کی روشنی میں اپنی نمازوں کا جائزہ لے کر ان کا معیار بہتر کرنے اور انہیں رُوح اور راستی کے ساتھ ادا کر کے ان کے فیوض و برکات سے مستفیض ہونے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔مقصود احمد علوی صاحب کی اس کاوش کو بھی اللہ تعالیٰ قبول کرے، ان کے علم وعرفان میں برکت عطا کرے اور افراد جماعت کو اس مجموعے سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔خاکسار خادم سلسلہ عالیہ احمدیہ صداقت احمد مبلغ انچارج جرمنی 14 الله