حقیقتِ نماز

by Other Authors

Page 13 of 148

حقیقتِ نماز — Page 13

حقیقت نماز انسان کو بدرجہ اولیٰ بہتر اور احسن طریق سے کرنی چاہئے۔حقوق اللہ میں صلوۃ یعنی نما ز سب سے اول درجے پر ہے اور قرآن و حدیث کے مطابق اس کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔اسی لئے تو ایک مسلمان پر اس کی ادائیگی دن میں پانچ مرتبہ فرض کی گئی ہے جبکہ دیگر عبادات روزہ ، زکوۃ اور حج سال میں ایک مرتبہ اور وہ بھی چند مخصوص ایام میں ہر ایک کے حالات سے مشروط ہیں۔نماز کی تو اتنی اہمیت ہے کہ اسے دین اسلام کا ستون اور ایک مومن کی معراج قرار دیا گیا ہے۔دراصل یہی وہ ذریعہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کا قرب بھی حاصل ہوتا ہے اور انسان کو ہر طرح کے اخلاقی اور روحانی مراتب بھی حاصل ہوتے ہیں۔نماز کی اسی اہمیت کے پیش نظر امام الزمان اور مہدی دوراں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ملفوظات اور کتب میں اس کے مختلف پہلوؤں پر منفر درنگ میں سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔بلا شبہ یہ ایک ایسا روحانی خزانہ ہے جس کی نظیر تلاش کرنا سعی لاحاصل ہے۔آپ نے نماز کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس اہم امر کی طرف راہنمائی کی ہے کہ یہ ہمارے پیدا کرنے والے کا حق ہے۔اس لئے اسے خوب سنوار کر اور جسم و روح کے باہم اشتراک سے کمال درجے کی عاجزی و انکساری ، حضور قلب خشوع و خضوع اور سوز و گداز سے ایسے رنگ میں ادا کرنا چاہئے کہ اس کے اثرات نماز پڑھنے والے کے اخلاق و کردار پر نظر آنے لگیں۔محترم مقصود احمد علوی صاحب تربیتی موضوعات پر مضامین لکھتے رہتے ہیں۔ان کی تحریر سادہ ، عام فہم اور مدلل ہونے کی وجہ سے قاری کے لئے کشش اور دلچسپی کا باعث بنتی ہے۔قبل ازیں ان کی چار کتب شائع ہو چکی ہیں جن میں معاشرتی زندگی کے تربیتی 13