حقیقتِ نماز — Page 10
حقیقت نماز لئے خاکسار نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب اور ملفوظات میں سے انہیں تلاش کر کے اور مختلف عناوین کے تحت یکجائی صورت میں مرتب کر کے کے نام سے ایک کتاب کی شکل دی ہے۔اس کام کی تیاری کے لئے خاکسار نے حضور علیہ السلام کی کتب اور ملفوظات سے متعلقہ صفحات کو کاپی کر کے الگ الگ سیٹ بنائے۔اُن میں سے نماز کے بارے میں اقتباسات کو مار کر سے نشان زد کرنے میں خاکسار کی بھانجی عزیزہ خولہ عالیہ خان نے مدد کی۔ان اقتباسات کی ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ میں محترمہ نرگس ظفر بھٹی صاحبہ نے خاکسار کی مدد کی۔اس کے بعد انہیں مختلف عناوین کے تحت مرتب کرنے کا کام خاکسار نے خود کیا ہے۔ٹائٹل پیج سمیت کتاب کی گرافکس اور ڈیزائننگ کا کام محترم شاہدمحمودصاحب سابق نائب صدر صف دوم مجلس انصاراللہ جرمنی نے سرانجام دیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ خاکسار کی مدد کرنے والی دونوں خواتین اور محترم شاہد محمود صاحب کو اس کی بہترین جزاء عطا کرے۔آمین دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کی یہ کاوش قبول کرے اور نماز کی حقیقت کے بارے میں حضرت اقدس امام الزماں اور مہدی دوراں علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ پاکیزہ کلمات ہمارے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں۔آمین خاکسار مقصود احمد علوی 25 دسمبر 2022 10