حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 94 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 94

۹۴ نوکروں کو پکڑ کر کسی کو پیٹا اور کسی کوقتل کیا اور کسی کو سنگسار کیا۔پھر اُس نے اور نوکروں کو بھیجا جو پہلوں سے زیادہ تھے۔اور اُنہوں نے ان کے ساتھ بھی اُسی طرح کیا۔آخر اُس نے اپنے بیٹے کو اُن کے پاس یہ کہ کر بھیجا کہ وہ میرے بیٹے کا تو لحاظ کریں گے۔جب باغبانوں نے بیٹے کو دیکھا تو آپس میں کہا یہی وارث ہے۔آؤ اسے قتل کر کے اس کی میراث پر قبضہ کر لیں۔اور اُسے پکڑ کر باغ سے باہر نکالا اور قتل کر دیا۔پس جب باغ کا مالک آئے گا تو اُن باغبانوں کے ساتھ کیا کرے گا اُنہوں نے اس سے کہا اُن بُرے آدمیوں کو بُری طرح ہلاک کرے گا۔باغ کا ٹھیکہ اور باغبانوں کو دے گا جو موسم پر اُس کو پھل دیں۔یسوع نے اُن سے کہا کیا تم نے کتاب مقدس میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو معماروں نے رڈ کیا وہی کونے کےسرے کا پتھر ہوگا یہ خداوند کی طرف سے ہوا اور ہماری نظروں میں عجیب ہے؟ اس لئے میں تم سے کہتا ہوں خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی۔اور جو اس پتھر پر گرے گا اُس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے مگر جس پر وہ گرے گا اُسے پیس ڈالے گا۔“ متی باب ۲۱ آیت ۳۳ تا ۴۴) اسی طرح ایک جگہ لکھا ہے کہ :- " اور دنیا میں تیری قوم اسرائیل کی مانند ایک گروہ کون ہے کہ جس کے بچانے کو خدا آپ گیا تا کہ اُسے اپنی قوم بنائے اور اپنے لئے ایک نام حاصل کرے اور تمہارے لئے اور سر زمین کے لئے بڑے اور ہولناک معجزے اپنی اس گروہ کے آگے جسے تو نے مصر کی قوموں سے اور ان کے معبودوں سے رہائی بخشی ظاہر کرے۔“ (۲ سموایل باب ۷ آیت ۲۳) اس تمثیل میں حضرت مسیح نے انبیاء کی تاریخ مختصر طور پر شروع سے لیکر آخر تک دہرائی ہے۔اس میں انگورستان سے مُراد دُنیا ہے باغبانوں سے مراد بنی آدم نوع انسان ہیں مالک کے پھل لینے سے مراد نیکی تقویٰ اور خدا کی عبادت کرنا ہے۔ملازموں سے مُراد خدا تعالیٰ کے انبیاء ہیں جو کہ وقتاً فوقتاً آتے رہے ہیں بیٹے سے مراد خود مسیح ہیں جو