حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 62 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 62

۶۲ نشان بڑی شان سے دکھایا ہے کہ آپ قبر میں زندہ ہی گئے تھے اور زندہ ہی رہے تھے اور زندہ ہی نکلے تھے اور یہ کفن اس بات کی شہادت پیش کرتا ہے۔پس وہ لوگ جو مسیح کے قبر میں زندہ رہنے کی بات کا انکار کرتے ہیں وہ مسیح کی صداقت کے منکر ہیں اور آپ کے سچے پیروکار نہیں کہلا سکتے۔ایمانداری یہی ہے کہ مسیح کے یونس نبی کے نشان کو دکھانے کے واقعہ کو اسی طرح تسلیم کریں جس طرح آپ نے دکھانے کا وعدہ کیا تھا اور اُسی طرح آپ نے یہ نشان دکھایا۔مسیح بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کے لئے بائبل کے مطالعہ سے ایک بات یہ سامنے آتی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام اپنے کاموں میں سے ایک خاص کام کی طرف لوگوں کو بار بار متوجہ کرتے ہیں۔اُن کا بار بار یہ کہنا کہ میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیٹروں کے لئے بھیجا گیا ہوں کسی ایک خاص مقصد کو بیان کرتا ہے۔جیسا کہ لکھا ہے :- اُس نے جواب میں کہا کہ میں اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیٹروں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔“ متی باب ۱۵ آیت ۲۴)