حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 54 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 54

۵۴ حضرت مسیح علیہ السلام کا مقدس کفن حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب سے اُتارنے کے بعد ایک بار یک اور صاف چادر اور یوسف نے لاش کو لیکر صاف مہین چادر میں لپیٹا۔“ میں لپیٹا گیا تھا۔جیسا کہ لکھا ہے : اسی طرح لکھا ہے کہ :- (متی باب ۲۷ آیت ۵۹) " اُس نے ایک مہین چادر مول لی۔اور لاش کو اُتار کر اُس چادر میں کفنایا۔“ اسی طرح لکھا ہے کہ : ( مرقس باب ۱۵ آیت ۴۶،۴۵) " اُس کو اُتار کر مہین چادر میں لپیٹا پھر ایک قبر کے اندر رکھ دیا جو چٹان میں کھو دی ہوئی تھی اور اس میں کوئی کبھی رکھا نہ گیا تھا۔“ (لوقا باب ۲۳ آیت ۵۳) ان حوالوں سے ثابت ہے کہ آپ کو ایک بار یک چادر میں لپیٹا گیا تھا پھر ایسے حوالے بھی موجود ہیں کہ خوشبودار چیزیں لگا کر پھر آپ کو اس چادر میں لپیٹا گیا تھا۔وہ خوشبودار چیزیں کیا تھیں ان کا ذکر بائبل میں تو تفصیل سے موجود نہیں یہاں تو صرف عود اور مر کا ذکر ہے لیکن طب کی کتب میں ایک مرہم کا ذکر اس طرح پر موجود ہے کہ یہ مرہم حضرت مسیح کے زخموں پر لگائی گئی تھی جس کا نام طب کی کتب میں مرہم عیسی ہے۔اس مرہم میں تمام ایسی چیزیں پڑئی ہوئی ہیں جو خون کو بند کرتی اور زخم کو اچھا کرتی ہیں۔اور لازمی بات ہے کہ