حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 112
مخالفت پر اُٹھیں مگر جماعت کا بال بھی بیکا نہ کر سکیں۔پس حضرت مسیح کا یہ قول جماعت احمدیہ کے حق میں جس رنگ میں پورا ہوا صرف یہی مسیح موعود اور جماعت احمدیہ کی صداقت کے لئے بطور دلیل کافی ہے۔پس میں اپنے مسیحی بھائیوں سے یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ لوگ واقعی مسیح ابن مریم کے ماننے والے ہیں اور اس سے پیار کرنے والے ہیں تو آپ کا یہ فرض بن جاتا ہے کہ اُن کو سچا ثابت کرنے کے لئے ان سچائیوں کو قبول کرو۔اور وہ میسیج جس نے آنا تھا اپنے وقت پر آپکا اُس کو قبول کر کے مسیح اول کو سچا بنا ئیں۔لیکن اگر آپ اس مسیح محمدی کو قبول نہیں کرتے تو پھر آپ مسیح اوّل کو بھی سچا نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس کی باتیں پوری نہیں ہوئیں۔ہاں جماعت احمد یہ ہی مسیح اول کو سچا اور خدا کی طرف سے آنے والا رسول مانتی ہے اور آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق اس مسیح موعود علیہ السلام پر بھی ایمان لاتی ہے۔آمین۔آخر میں دُعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہم سب کو مسیح کا سچا پیروکار بنے کی توفیق عطا فرمائے۔