حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 111 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 111

منہ بند کر دیں گے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جائے گا۔(روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۹ دیکھیں مسیح ناصری کے قول اور مسیح محمدی علیہ السلام کے قول میں کس قدر مشابہت پائی جاتی ہے اور پھر خدا نے ان باتوں کو سیح موعود اور آپ کی جماعت میں کس طرح سچا ثابت کر کے دکھا دیا۔(10) - دسویں بات جو ان پیشگوئیوں سے ظاہر ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ :- اور میرے نام کے سبب سب لوگ تم سے عداوت رکھیں گے لیکن تمہارا سر کا بال بھی بیکا نہ ہوگا اپنے صبر سے تم اپنی جانیں بچائے رکھو گے۔“ (لوقا باب ۲۱) آج جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیل چکی ہے اس کے ساتھ ہی ساری دُنیا میں جماعت کی مخالفت کا دور دورہ ہے۔اور یہ مخالفت صرف مسیح کے نام کے سبب ہے لیکن ان شدید مخالفتوں کے بعد بھی دنیا جماعت احمدیہ کا بال بیکا نہیں کرسکی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :- وو جب انبیاء اور رسل آتے ہیں وہ ایک وقت تک صبر کرتے ہیں اور مخالفوں کی مخالفت جب انتہاء تک پہنچ جاتی ہے تو ایک وقت تو جہ نام سے اقبال علی اللہ کر کے فیصلہ چاہتے ہیں اور پھر نتیجہ یہ ہوتا ہے وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ۔۔۔۔۔پس ہم اپنے مخالفوں کی مخالفت کی کیا پرواہ کریں یہ مخالف نوبت بہ نوبت اپنے فرض منصبی کو سرانجام دیتے ہیں۔ابتداء ان کی ہوتی ہے اور انجام متقیوں کا۔“ (ملفوظات جلد ۳ صفحه ۲۱۵) ساری دُنیا یہ بات جانتی ہے کہ حضرت مسیح موعود کی آواز قادیان کی چھوٹی سی بستی سے اُٹھی جس کو کوئی جانتا بھی نہ تھا اس آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہندوستان بھر میں پھیلی اس کو اور شدت سے دبانے کی کوشش کی گئی تو یہ ساری دُنیا میں پھیل گئی۔حکومتیں