حقائق بائیبل اور مسیحیت

by Other Authors

Page 110 of 116

حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 110

حاکموں کے سامنے پیش کرنے اور کروانے والے کون ہیں لکھا ہے :- اور تمہیں ماں باپ اور بھائی اور رشتہ دار اور دوست بھی پکڑوائیں گے بلکہ وہ تم میں سے بعض کو مروا ڈالیں گے اور میرے نام کے سبب سب لوگ تم سے عداوت رکھیں گے۔“ (لوقا باب ۲۱) پس جماعت احمدیہ کے ساتھ یہی ہوتا ہے اپنے ہی پکڑواتے ہیں اور کتنے احمدی ہیں جو اس مسیح پر ایمان لانے کے جرم میں شہید کر دیئے گئے۔اور ابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور تھمنے میں نہیں آتا۔یہ بھی حضرت مسیح موعود کی صداقت کی دلیل ہے جو آپ اور آپ کی جماعت پر صادق آتی ہے۔-(9) ودو لکھا ہے کہ :- پس اپنے دل میں ٹھان رکھو کہ ہم پہلے سے فکر نہ کریں گے کہ کیا جواب دیں۔کیونکہ میں تمہیں ایسی زبان اور حکمت دوں گا کہ تمہارا کوئی مخالف سامنا کرنے یا خلاف کہنے کا مقدور نہ رکھے گا۔“ (لوقا باب ۲۱) حضرت مسیح کی یہ بات کس قدر سچی اور صداقت سے پُر ہے۔آج جماعت احمدیہ کا ہر فرد خواہ وہ پڑھا لکھا ہو یا انپڑھ وہ بڑے سے بڑے عالموں فاضلوں پر غالب آجاتا ہے خدا نے اس کی زبان میں وہ تاثیر پیدا کی ہے اور حکمت ودیعت کی ہے کہ کوئی مخالف سامنا نہیں کر سکتا۔بالکل یہی بات حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام نے اپنے ماننے والوں کے متعلق بیان فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں : ” خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نوراپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کا