حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 109
-(4) چھٹی بات یہ ہے کہ : 1+9 وو " وہ میرے نام کے سبب تمہیں پکڑیں گے اور ستائیں گے اور عبادت خانوں کی عدالت کے حوالے کریں گے“ (لوقا باب ۲۱) بڑی ہی حیرت انگیز پیشگوئی ہے جو مسیح نے بیان فرمائی حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام نے جب مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کیا تو اس کے فورا بعد اُن پر ایمان لانے والوں سے یہی کیا گیا۔ایمان لانے والے احمدی افراد کو پکڑا گیا ستایا گیا اور عبادت خانوں کی عدالت میں پیش کیا گیا۔یعنی مولویوں نے جو کہ عبادت خانوں کے حاکم کہلاتے ہیں ان کے خلاف فتوے دیئے اور ان کو دین سے خارج بتا کر اُن پر ظلم کئے گئے۔اور آج بھی یہ سلسلہ مسیح کے ماننے والوں سے جاری ہے اور پاکستان اس کا سب سے اول نمونہ پیش کر رہا ہے۔(۷) ساتویں دلیل صداقت کی یہ ہے کہ :- اور قید خانوں میں ڈلوائیں گے“ (لوقا باب ۲۱) آج بھی مسیح موعود علیہ السلام کے ماننے والے کئی لوگوں کو پاکستان کے قید خانوں میں ڈالا ہوا ہے اور بائبل کی اس پیشگوئی کو سیخ کی صداقت کے طور پر خدا پورا کر وار ہا ہے۔آٹھویں دلیل یہ ہے کہ :- (V)- دو اور بادشاہوں اور حاکموں کے سامنے حاضر کریں گئے“ (لوقا باب ۲۱) ۱۹۵۳ء میں جب جماعت احمدیہ کے خلاف فساد برپا کیا گیا۔تو اس وقت بھی اور ۱۹۷۴ء میں بھی جماعت احمدیہ کے خلفاء کو عدالتوں میں حاکموں اور بادشاہوں کے سامنے پیش کیا گیا۔آج بھی جماعت احمدیہ کے افراد کو صرف مسیح موعود پر ایمان لانے کی وجہ سے حاکموں اور بادشاہوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔بلکہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ السلام پر مختلف مقدمات کروا کر حاکموں کے سامنے پیش کیا گیا۔یہ