حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 108
۱۰۸ ” اور بڑے بڑے بھونچال آئیں گے اور جابجا کال اور مری پڑے گی (لوقا باب ۲۱) حضرت مرزا غلام احمد صاحب نے جب دعوی مسیحیت فرمایا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں اور پوچھنے پر بتایا کہ یہ طاعون کے پودے ہیں اس طرح آپ نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر مری پڑنے کی پیشگوئی فرمائی اس کے بعد ۱۸۹۷ء سے جو اس کا دورہ شروع ہوا کئی سال تک دنیا کو ہلاک کرتی رہی۔اس کے ساتھ ہی آپ نے فرمایا تھا کہ یہ طاعون میری صداقت پر ایک نشان ٹھہرے گی کہ میرے گھر کی چاردیواری میں سے کوئی ہلاک نہ ہوگا۔آپ نے فرمایا تو نے طاعون کو بھی بھیجا میری نصرت کے لئے تا وہ پورے ہوں نشاں جو ہیں سچائی کا مدار اسی طرح آپ کی پیشگوئی کے مطابق جگہ جگہ بھونچال آئے۔کانگڑا کا زلزلہ تاریخ میں بہت بڑا زلزلہ ہے۔آپ نے زلزلوں کے متعلق فرمایا۔پھر چلے آتے ہیں یارو زلزلہ آنے کے دن زلزلہ کیا اس جہاں سے کوچ کر جانے کے دن اور جب یہ زلزلہ آ گیا تو فرمایا وہ جو ماہ فروری میں تم نے دیکھا زلزلہ تم یقیں سمجھو کہ وہ اک زجر سمجھانے کو ہے پس آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق اور بائیبل کی پیشگوئیوں کے مطابق ہر جگہ بڑے بڑے زلزلے آئے اور بائیبل کا نشان حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی صداقت پر پورا ہوا۔اس طرح آپ ہی ان پیشگوئیوں کے مصداق ہوئے۔