حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page 105
وو ۱۰۵ سب لوگ تم سے عداوت رکھیں گے لیکن تمہارا سر کا بال بھی بیکا نہ ہوگا۔“ (لوقا ۲۱ آیت ۱۹) یہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ جب خدا کی تائید اس کے ساتھ ہو۔مسیح کی آمد ثانی کے بارہ میں درج ذیل حقائق کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے -(1) سب سے پہلی بات یہ ہے کہ مسیح موعود کی آمد سے قبل بہت سی پیشگوئیاں پوری ہونی تھیں جن کی تصدیق متی باب ۲۴ - مرقس باب ۱۳ میں موجود ہے اور کچھ لوقا باب ۲۱ میں موجود ہیں۔کہ بڑی مصیبت کے دن ہوں گے۔اور کئی جھوٹے دعویدار پیدا ہو جا ئیں گے۔(۲) - دوسری بات بائیل سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ مسیح کی آمد ثانی کے ساتھ ہی اس کے بارے میں کی گئی پیشگوئیوں کی صداقت ظاہر ہونی شروع ہو جانی تھی۔ایک پیشگوئی جو مسیح کی آمد ثانی پر آسمان پر ظاہر ہونی تھی اور جس کی شہادت تمام مذہبی کتب دیتی ہیں یہ ہے کہ :- اور فورا اُن دنوں کی مصیبت کے بعد سورج تاریک ہو جائے گا اور چاند روشنی نہ دے گا اور ستارے آسمان سے گریں گے (متی باب ۲۴) اسی طرح یہ کہ :-