حقائق بائیبل اور مسیحیت — Page iv
بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ انا عیسائیت دُنیا کے ایک بہت بڑے حصہ میں پھیلی ہوئی ہے اگر چہ ان میں بھی کئی فرقے ہیں لیکن بنیادی طور پر تمام فرقے بائیبل ہی کو اپنی مذہبی کتاب تسلیم کرتے ہیں۔بائیبل کا مطالعہ کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ عیسائیت کے عمومی عقائد بائیبل کی تعلیم کے خلاف دکھائی دیتے ہیں البتہ پولوس رسول کے بیانات جو عہد نامہ جدید میں درج ہیں مروجہ عیسائیت کے قریب تر ہیں گویا کہ موجودہ عیسائیت پولوس رسول کی مرہون منت ہے۔مولوی برہان احمد صاحب ظفر درانی نے اس کتاب میں بائیبل کی بیان کردہ تعلیمات کی روشنی میں مسیحیت کے عام عقائد کا موازنہ پیش کیا ہے اور بائیبل کے ماننے والوں کو بائیبل کی حقیقی تعلیم سے روشناس کروایا ہے۔عام طور پر عیسائیت کے بارے میں جتنی بھی کتب لکھی گئی ہیں اُن میں الزامی جوابات کا رنگ نمایاں دکھائی دیتا ہے یا پھر دیگر مذہبی کتب سے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے ایک گونہ حملہ کی صورت دکھائی دیتی ہے۔لیکن اس کتاب میں موصوف نے بائیل ہی سے میسحیت کو مثبت رنگ میں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔نظارت نشر واشاعت اس کتاب کو شائع کر رہی ہے۔امید ہے کہ یہ مختصری کتاب بہتوں کی آنکھیں کھولنے اور حقیقی مذہب سے روشناس کروانے میں مد دومعاون ثابت ہوگی۔ناظر نشر واشاعت صدر انجمن احمد یہ قادیان