حمد و مناجات

by Other Authors

Page 61 of 171

 حمد و مناجات — Page 61

61 تو ہی اُنکا ہے سہارا تو ہی اُنکا ہے کفیل مجھ کو کیا غم ہے جو تجھ سا مل گیا آقا مجھے جتنے دنیا میں بنے پھرتے ہیں آقائے جہاں ڈال ان جھوٹے خداؤں سے نہ تو پالا مجھے تیرے در پہ جھک چکا اب تو سر عجز و نیاز اب تری رزاقیوں پہ ہے بڑا دعوی مجھے میرے مولا میرے مالک تو ہے اک سچا خُدا لاج ہے مجھ کو خدائی کی نہ کر جھوٹا مجھے میرے سارے کام میرے گھر کے سارے انتظام پورے کر کے کردے بے فکر اے شہ والا مجھے تیرا ہو کر ہاتھ پھیلاؤں کسی کے سامنے در پہ بیگانے کے بھیجے کرکے تو اپنا مجھے؟ درد دل کہنے کو آج آیا ہوں میں تیرے حضور بندہ پرور اپنے بندوں کا نہ کر بندہ مجھے 2 کیا خوب ہے اے خدا خدائی تیری ہے حسن ہی حسن خود نمائی تیری جس دل میں درد نہیں تیری الفت کا وہ دل ہی نہیں خدا دہائی تیری