حمد و مناجات — Page 114
114 جناب مولانا ظفر محمد ظفر صاحب وہ عدم سے جس نے ہمیں نکالا پاک ہستی وہ ذات والا حقیر ہم، وہ بزرگ و بالا ذلیل ہم وہ اجل و اعلیٰ ادب کے لائق ہے ذات اس کی ہے نام اس کا خدا تعالیٰ وہی ہے اول وہی ہے آخر وہی ہے باطن وہی ہے ظاہر 6 مقام اس کا خرد سے بالا گمان عاجز قیاس قاصر قریب بھی ہے بھی ہے عجیب ہے وہ خدا تعالیٰ نہاں ہے پردوں میں ذات اس کی عیاں ہیں لیکن صفات اس کی نہ چھیٹر غافل تو بات اس کی تجھے تو ہم نے ہے مار ڈالا پوچھ جا کر نگاه مومن کہاں نہیں ہے خدا تعالیٰ وہ گلستاں میں مہک رہا ہے کلی کلی میں چہک رہا ہے وہ مہر و مہ میں چمک رہا ہے اسی کے پر تو سے ہے اُجالا نظر ہے اپنی حجاب اپنا عیاں ہے ورنہ خدا تعالیٰ