حمد و مناجات — Page 99
99 جناب سلیم شاہجہاں پوری صاحب دل کو رنگ خدا نمائی دوں ہر طرف میں ہی میں دکھائی دوں تو ہی معبود تو ہی مسجود یہی کہتا ہوا سنائی دوں ہے تیری توحید کے الاپوں راگ دل کو ہر شرک سے رہائی دوں شائبہ بھی دوئی کا جس میں نہ ہو تیری وحدت کو وہ اکائی دوں دل میں اُبھرے جو تیرا نقش جمیل نقد جاں بہر رونمائی دوں مجھ کو حاصل ہے اب مقامِ فنا خود کو بھی کس طرح دکھائی دوں فکر آزاد ، دل بھی آواره کس کو الزام نا رسائی دوں کون مشکل گشا ہے تیرے سوا بس تیرے نام کی دُہائی دوں فاش کردوں خودی کا راز سلیم نفس کو اذن خود نمائی دوں