حمد و مناجات

by Other Authors

Page 95 of 171

 حمد و مناجات — Page 95

95 جناب خلیق بن فائق صاحب خداوندا نہیں تیرا کوئی ثانی زمانے میں یہاں ہر چیز ہے تیرے سوا فانی زمانے میں تیری تسبیح اور تحمید ہے وردِ زباں سب کی بڑا ہی لطف ہے وحدانیت کے گیت گانے میں اشارہ کر کے تو نے گن“ کا سب کچھ بنا ڈالا کمی کوئی نہ چھوڑی تو نے اپنے کارخانے میں ملائک جن و انسان حور و غلماں سب کئے پیدا نہ تھی کوئی بھی دشواری تجھے دُنیا بنانے میں زمین و آسماں، سورج، مه و انجم، سبھی موسم کئی انواع کے پھل پھول بخشے دل لبھانے میں تیری طاعت میں سب ہی دست بستہ ہوگئے حاضر ہوئی نہ ہچکچاہٹ کوئی بھی سر کو جھکانے میں ترے منکر تری شانِ کریمی پر ہوئے حاسد نگاہ قلب کے اندھے بھٹکتے ہیں زمانے میں زباں اقرار گر کرتی نہیں دل مانتے تو ہیں مزہ ملتا ہے ان کو کیا صداقت کے چھپانے میں خلیق عاصی کی جو بھی ہو خطااب معاف کردیجو کمی کیا ہے مرے مولیٰ کے بخشش کے خزانے میں