حمد و مناجات

by Other Authors

Page 7 of 171

 حمد و مناجات — Page 7

عرض حال حمد و مناجات کی اس کاوش کو خاکسار اپنی اور شعبہ اشاعت لجنہ اماءاللہ کراچی کی جانب سے اپنے اس محسن، مشفق اور محبوب آقا حضرت مرزا طاہر احمد خلیفة امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے نام کرتی ہے۔پیارے آقا نے قدم قدم پر ہماری راہنمائی کی۔پاؤں پاؤں چلنا سکھایا اُنہی کی دعاؤں کے پھلوں میں سے ایک پھل یہ حمد و مناجات ہے، الحمد للہ۔تاریخ بتاتی ہے کہ اللہ کا یہ پاک بندہ بچپن میں بھی ہستی باری تعالیٰ کی تلاش میں تھا۔جب ایک بزرگ کے فرمانے پر کہ ”میاں کیا انعام لو گے۔دس گیارہ سالہ بچے کا بے ساختہ جواب تھا اللہ۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ عروج کے زمانہ میں احمدیت کا یہ سپہ سالار مسیح محمدی کا جھنڈا ہاتھوں میں اُٹھائے ہر طرح کے مصائب کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے آگے سے آگے بڑھ رہا ہے۔سر جھکا یا بھی تو اپنے مولا کہ حضور۔میں تجھ سے نہ مانگوں تو نہ مانگوں گا کسی سے میں تیرا ہوں تو میرا خدا میرا خدا ہے سارا عالم گواہ ہے۔آپ سرتا پا عشق خدا اور عشق رسول میں فنا تھے۔جب بھی جذب کے اس رنگ میں ڈوبے ہوئے آپکوسنا اور دیکھا تو بے اختیار ہمارے دل بھی گنگنانے لگتے کہ و تو نے خود روحوں پہ اپنے ہاتھ سے چھڑ کا نمک جس سے ہے شورِ محبت عاشقان زار کا آپ کی پیاری بیٹی فائزہ نے آپ کی یاد میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ