حمد و مناجات — Page 5
5 پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا بے حساب شکر ہے کہ لجنہ اماءا جشن صد ساله تشکر کے بابرکت موقعہ پر بنائے ہوئے اپنے منصوبہ پر استقامت سے عمل پیرا ہے۔زیر نظر کتاب اس سلسلہ کی بیاسی 82 ویں پیشکش ہے۔یہ ایک ایسا خصوصی فضل واحسانِ الہی ہے کہ ہر لمحہ دل حمد وثنا کے ترانے گاتا ہے۔ہم نے حمد و مناجات کے موضوع پر احمدی شعراء کے کلام میں سے انتخاب یکجا کر دیا ہے تا کہ سب ہمارے ساتھ ایک لئے میں حمد الہی کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ اسلام دینِ حق کی نشاۃ ثانیہ میں زندہ خدا کا تعارف کروانے کے لئے تشریف لائے تھے۔احمدی شعراء نے آپ کی آواز میں آواز ملا کر بیانگ بالا دف بجا کر ہستی باری تعالیٰ کی منادی کی ہے۔دلوں کا گد از اور روحوں کا سرور ایک ایک شعر سے چھلک رہا ہے۔میری سادگی دیکھ کیا چاہتی ہوں تجھی سے تجھے مانگنا چاہتی ہوں محبت بھی رحمت بھی بخشش بھی تیری میں ہر آن تیری رضا چاہتی ہوں مرے خانہ دل میں بس تو ہی تو ہو میں رحمت کی تیری ردا چاہتی ہوں