حمد و مناجات

by Other Authors

Page 37 of 171

 حمد و مناجات — Page 37

37 حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) میری سجدہ گاہ کو لوٹ لو میری جبیں کو لوٹ لو میرے عمل کو لوٹ لو اور میرے دیں کو لوٹ لو میری حیات وموت کا مالک ہو کوئی غیر کیوں تم میری ہاں کولوٹ لو، میری نہیں کوٹوٹ لو رنج و طرب مرا سبھی بس ہو تمہارے واسطے روح سرور کوٹ لو قلب حزیں کو لوٹ لو نانِ جویں کے ماسوا دل کو مرے ہوس نہیں چا ہو تو اے جاں آفریں نان جویں کو لوٹ لو جب جاں تمہاری ہو چکی تو جسم کا جھگڑا ہی کیا مرا آسمان تو کٹ چکا اب تم زمیں کو لوٹ لو گھر بار یہ میرا نہیں اور میں بھی کوئی غیر ہوں؟ اے مالک کون و مکاں آؤ مکیں کو لوٹ لو (الفضل 13 اکتوبر 1948ء)