حمد و مناجات — Page 144
144 جناب شیخ نصیر الدین صاحب 1 ہاتھ اُٹھتے ہیں جب دعا کے لئے دل سنورتا ہے جب خدا کے لئے سوچتا ہوں کہ اس سے کیا مانگوں عمر مانگوں یا ارتقا مانگوں آبرو علم جلا مانگوں رزق آسودگی غنا مانگوں اپنے امراض شفا مانگوں اپنے دکھ کی درد دوا مانگوں وصل مانگوں یا حوصلہ مانگوں دل کی تسکین کی فضا مانگوں کس کو چھوڑوں میں اور کیسے مانگوں؟ کتنی مدت کے واسطے مانگوں؟ ان میں ہر چیز مٹنے والی ہے ہر قدم پر بھٹکن والی ہے