حمد و مناجات

by Other Authors

Page 120 of 171

 حمد و مناجات — Page 120

120 جناب عبدالرحیم راٹھور صاحب بہت ہی پیارا خدا ہے ہمارا وہی ہے ہمیشہ ہمارا سہارا اسی نے ہمیں زندگی بخش دی ہے ہے کتنا ہی پیارا وہ خالق ہمارا ہمیں نعمتیں اس نے دی ہیں بہت سی ه محسن وہ ہے داتا ہے رازق ہمارا روشن ستارا یہ شمس و قمر بھی اسی نے بنائے اسی کا نشاں ہے وہ وہی چاند میں رات بھر ہے چمکتا اسی کا ہے سورج میں ہر اک شرارا سمندر کی مچھلی ہوا کے پرندے بنوں کے چرندے جہاں کے درندے اسی نے یہ سب حکم گن سے بنائے زمیں آسماں ہو کہ ہو سنگ و خارا دعائیں وہ سنتا ہے بندوں کی ہر دم مگر مانگ لینے کا ہے کس کو یارا بھلا کوئی مایوس لوٹا کبھی بھی؟ وہ جس نے اسے پاک دل سے پکارا وہ شاه رو عالم محمد ہمارا دھارا نبیاء عرب بھی اسی نے ہے بھیجا ہے فیض محمد ہمیشہ سے جاری ہمیشہ ہی جاری رہے گا وہ ختم الرسل ہیں خدا کی قسم ہے بہر جا یہی نعرہ ہم نے ہے مارا سلام ان یہ لاکھوں بہر جا بہر دم بصد آرزو خاک پا نے پکارا ( تشحیذ الاذهان ستمبر 1978ء)