حمد و مناجات — Page 8
8 آپ کی زندگی کا نچوڑ آپ کی خدا سے محبت تھی جس کا اظہار آپ نے اپنی بیٹی سے یوں فرمایا کہ میں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا مگر میں نے اپنے اللہ سے بہت محبت کی ہے جب آپ یہ کہہ رہے تھے تو آپ کی آنکھیں اُسی محبت کے آنسوؤں سے نم تھیں بیٹی حیرت سے دیکھ رہی تھی کہ یہ وجود کیسے خدا کی محبت میں پکھل کر بالکل بے نفس ہو چکا ہے۔کاش خدا ہمارے دل اور ہماری روح کو بھی اسی محبت کی طرف کھینچ لے جو ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے۔انسان کی تمام خوبیاں اور صفات اسی محبت کے پانے سے زندہ ہوتی ہیں۔خدا کرے کہ ہم آپ کے نقش قدم پر چل سکیں۔جنھوں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو ہماری بہتری اور خدا کی محبت کو قائم کرنے کے لئے وقف کر دیا تھا۔آمین دور دوم میں شعراء کرام کے کلام کو ناموں کے لحاظ سے حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے۔امید ہے ہر شاعر کے دل کی حمدیہ کیفیت کو قارئین بھی اپنے دلی جذبات کی گہرائیوں سے محسوس کریں گے انشاء اللہ۔آخر میں خاکسار تہہ دل سے شکر گزار ہے آپا سلیمہ میر صاحبہ کی جن کی بھر پور حوصلہ افزا دعائیں ساتھ ساتھ شامل رہیں اور میری عزیز بہن امتہ الباری ناصر صاحبہ جن کی معاونت شعراء کا کلام اکٹھا کرنے نیز پروف ریڈنگ کی محنت طلب مشقت میں ہر وقت شامل رہی۔جزاھم اللہ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ ہماری اشاعت کی ساری ٹیم کو اپنی صدر لجنہ امتہ الحفیظ محمود بھٹی صاحبہ کی زیر قیادت مقبول خدمت دین کی توفیق بخشے۔آمین