حمد و مناجات

by Other Authors

Page 67 of 171

 حمد و مناجات — Page 67

67 جناب حسن رہتاسی صاحب جس طرح پہلے تھا اُس کا لطف و احساں اب بھی ہے جبيها رب العالمیں تھا اور رحماں اب بھی ہے جس قدر ظاہر تھا پہلے اتنا ہی ظاہر ہے آج جتنا پنہاں تھا نظر سے اتنا پنہاں اب بھی ہے گو نگاه سرسری قاصر ہے اس کی دید سے نَحْنُ أَقْرَبُ کی صداسنتی رگ جاں اب بھی ہے ہم سے پہلے جس قدر انعام اگلوں پر ہوئے تا ابد جاری ہیں وہ ہمومن کا ایماں اب بھی ہے وَالزِينَ جَاهَدُوفينا ہیں زیرِ موهبت میرے دعوے کی موید نص قرآں اب بھی ہے لَيْسَ الْإِنْسَانَ إِلَّا مَاسُعی سننے کے بعد تجھ کو ناحق کسی و وہبی کا خلجاں اب بھی ہے ہستی بے عیب پر طعن تلـون الـحَذَرُ کیا موحد کچھ حریص شرک پنہاں اب بھی بخل کا الزام جس پر تھا پرانا افتراء ہے اُس سراپا حمد پر ویسا ہی بہتاں اب بھی ہے اُس کی رحمت سے جو تھا نومید ہراک عہد میں ابتداء سے تھا وہ شیطاں اور شیطاں اب بھی ہے الفضل قادیان 3 جنوری 1931ء)