حمد و مناجات — Page 152
152 وادی وادی 6 ہرشے میں وہی ہے جلوہ نما دریا دریا بس لا اله الا الله ملجاء بھی وہی ماوی بھی وہی آقا بھی وہی مولی بھی وہی رحمن وہی ارحم بھی وہی نعمت بھی وہی منعم بھی وہی عادل بھی وہی حاکم بھی وہی رازق بھی وہی قاسم بھی وہی وارث بھی وہی رافع بھی وہی باسط بھی وہی واسع بھی وہی اول بھی وہی آخر بھی وہی اندر بھی وہی باہر بھی وہی نیچے بھی وہی او پر بھی وہی باطن بھی وہی ظاہر بھی وہی منزل بھی وہی رہبر بھی وہی مرکز بھی وہی محور بھی وہی غالب بھی وہی قادر بھی وہی اعلیٰ بھی وہی اکبر بھی وہی قدوس وہی بے عیب وہی معبود وہی لاریب وہی کثرت بھی وہی واحد بھی وہی نگران وہی شاہد بھی وہی رب ارض و افلاک وہی معبود شہر لولاک وہی قیوم وہی ہشیار وہی غم آئے تو ہے غمخوار وہی غقار وہی ستار وہی ہم جیسوں کا پردہ دار وہی پھر اور کہوں کیا اس کے سوا بس لا الم الا الله (مصباح اگست 1987ء)