حمد و مناجات — Page 140
140 جناب نادر قریشی صاحب ر محبوب خدا پر ہو ہو رسائی میری کسی طور غم دل رہائی میری جب بھی مشکل کی گھڑی میں ہے پکارا تجھ کو تیری رحمت سے ہوئی عقدہ کشائی میری لوگ کانٹے ہی بچھاتے رہے رستے میں مرے تو نے ہر موڑ پہ کی راہنمائی میری تیرے انداز کرم کی کوئی حد ہے نہ حساب بخش دیجے نظر آئے جو برائی میری آستیوں کے مرے داغ مٹا دے یارب تو نے ہر بگڑی ہوئی بات بنائی میری فخر ہے مجھ کو ملی فخر دو عالم کی جھلک عمر بھر کی ہے یہی ایک کمائی میری تیرے محبوب پہ یارب مرا ہر ذرہ ثار دین و دنیا کی اسی میں ہے بھلائی میری کیا ہے مل جائے مجھے منزلِ مقصودِ حیات ہو قبول در حق ناصیه سائی میری میرا انداز جنوں اور فزوں ہو یارب کام آجائے مرے آبلہ پائی میری الفضل 19 جنوری 1989ء)