حمد و مناجات — Page 96
96 جناب عطاءالمجیب راشد صاحب تو تو ہر بات پہ قادر ہے شفا کے مالک! دست قدرت کا ہے مرہون 66 سارا عالم تیرے اک گن “ پہ ہے موقوف جہاں کی تقدیر تیرے اک حکم سے مٹ جاتے ہیں سب کرب والم تو رگِ جاں سے بھی اثرب، ہے تری ذات سمیع تو تو سن لیتا ہے مضطر کی دعائیں ہر دم تیرا فرماں ہے، پکارو! میں سنوں گا تم کو واسطه تیری بشارت کا ہے وعدے کی قسم میرا محسن ، میرا محبوب ہے بیمار بہت شافی و کافی مرے اللہ تری نظر کرم! بخش دے عمر خضر، اور شفائے کامل سر بسجدہ تری چوکھٹ ہوں اے فیض اتم کتنے کشکول دھرے ہیں ترے پیارے کے لئے ہیں ہر اک دیس میں عشاق کی آنکھیں پرنم تیرے پن کون بھرے گا ہمارے کاسے! تو ہی ہے جس کا در فیض کھلا ہے ہر دم (الفضل 17 اکتوبر 2002ء)