حمد و مناجات — Page 60
60 حضرت مولوی محمد نواب خانصاحب ثاقب میرزاخانی مالیر کوٹلوی 1 اپنا دیوانہ بنالے اے مرے مولا مجھے آ کہیں جلدی دکھا دے چہرہ زیبا مجھے ماسوا کی حسن و خوبی دل میں گھر کرتی نہیں دل سے بھاتا ہے تری خوبی کا بس نقشہ مجھے تری خوبی تری یکتائی تری رنگیں صفات محو الفت کر گیا مولا ترا کیا کیا مجھے کھو چکا ہوں میں تیری الفت میں سب عقل وشعور میں بہت خوش ہوں بنالے اپنا دیوانہ مجھے تو ہی تو ہے تجھ سوا ہے کون پیارے دلربا بیچ آتی ہے نظر دُنیا و مافیھا مجھے تو نے دے رکھی ہے جسکو دولت ایمان و دیں کیوں رہے باقی بھلا دل میں کوئی شکوہ مجھے تیرے ملنے کے سوا دل میں کوئی حسرت نہیں کیوں ستائے دل کو حسرت کا کوئی کانٹا مجھے تُو نے خود مجھ کو بڑھایا تو نے دی اولاد نیک تو نے گھر مرا بسایا دے کے اک کنبہ مجھے