حمد و مناجات

by Other Authors

Page 59 of 171

 حمد و مناجات — Page 59

59 حضرت مولانا ذوالفقار علی خان گوہر خواب میں اک بار پھر اپنی جھلک دکھائیے پرده ظلمت خودی دل سے مرے اٹھائیے لب پہ ہیں آہ و زاریاں دل میں ہیں بیقراریاں آئیے آئیے ضرور صبر و قرار لائیے وہ بھی ہے کوئی زندگی جس میں سکونِ دل نہ ہو غم سے نجات دیجیئے آ کے مجھے جلائیے میں ہوں ضعیف و نا تواں بارِ گنہ سے نیم جاں اے میری جانِ آرزو آکے مجھے بچائیے آپ نے راہِ عشق میں ہم کو کھڑا تو کر دیا آبلہ پائی کا علاج بہر خدا بتائیے ہائے یہ جانِ خستگی، ہائے یہ دل شکستگی جلوہ رُخ دکھا کے آپ آگے ہمیں بڑھائیے موت قدم قدم پہ ہے صبر و رضا کی راہ میں زندگی دوام کی راہ ہمیں دکھائیے دہریت اور شرک میں ہوگئی مبتلا زمیں فق و کجور ظلم کو دہر سے اب مٹائے كذب و دغا و جور ہے، خود غرضی کا دور ہے وضع جہاں کچھ اور ہے درسِ وفا پڑھائیے گوہر خستہ جان و دل آتش غم سے مضمحل سینہ سے اب لگائیے دل کی لگی بجھائیے