حمد و مناجات

by Other Authors

Page 46 of 171

 حمد و مناجات — Page 46

46 عنایت کی نظر ہو کچھ کہ اپنی ہے حقیقت کیا تمہاری خاک پا ہم ہیں، ہماری کیمیا تم ہو بھنور میں میری کشتی ہے بچا لوغرق ہونے سے حوالے یہ خدا کے ہے اب اس کے ناخدا تم ہو شب تاریک و بیم موج و گردا بے چنیں ہائل مصائب خواہ کتنے ہوں ہمارا آسرا تم ہو ہر اک ذرے میں جلوہ دیکھ کر کہتی ہیں یہ آنکھیں تم ہی تم ہو، تم ہی تم ہو، خدا جانے کہ کیا تم ہو نہ تم اس ہاتھ کو چھوڑو، نہ ہم چھوڑیں گے یہ دامن غلام میرزا ہم ہیں خدا ئے میرزا تم ہو الی بخش دو میری خطائیں میری تقصیریں کہ غفار الذنوب اور ماحی جرم و خطا تم ہو منا جاتیں تو لاکھوں تھیں مگر اک جنبش سر سے پسند اس کو کیا جس نے وہ میرے کبریا تم ہو 31 دعائے من خدائے من خدائے من، دوائے من شفائے من قبائے من ردائے من، رجائے من ضیائے من قبول گن، دُعائے من، دُعائے من ندائے من ندائے من نوائے من، نوائے من صدائے من میں بندہ ہوں ترا غریب، تُو ہے مرا خدا عجیب میں دُور ہوں تو ہے قریب ہمیں مانگتا ہوں اے مُجیب تو ہی دوا، تو ہی طبیب، تو ہی مُحِب تو ہی حبیب خدائے من خدائے من، قبول گن دُعائے من