حمد و مناجات

by Other Authors

Page 32 of 171

 حمد و مناجات — Page 32

32 حضرت ،صاحبزادہ مرزا ناصراحمدخلیفة المسح الثالث (رحمہ اللہ تعالیٰ) زندہ خدا سے دل جو لگاتے تو خوب تھا مردہ بتوں سے جان چھڑاتے تو خوب تھا قصے کہانیاں نہ سناتے تو خوب تھا زنده نشان کوئی دکھاتے تو خوب تھا اپنے تئیں جو آپ ہی مسلم کہا تو کیا مسلم بناکے خود کو دکھاتے تو خوب تھا تبلیغ دین میں لگا دیتے زندگی بے فائدہ نہ وقت گنواتے تو خوب تھا دنیا کی کھیل کود میں ناصر پڑے ہو کیوں یادِ خدا میں دل جو لگاتے تو خوب تھا