حمد و مناجات

by Other Authors

Page 132 of 171

 حمد و مناجات — Page 132

132 2 ہے اس کو زیست تیری بارگاہ میں دونوں جہاں کو چھوڑ دے جو لا الہ میں یہ بھی ہے میری چشم بصیرت کا اک گناہ دیکھا جو میں نے آپ کو خورشید و ماہ میں طور و حرا میں جس کے تقاضوں سے باریاب وہ دل نہیں تو کچھ بھی نہیں جلوہ گاہ میں روز بلی میں جب میں اسیر الست ہوں پھر کیا مضائقہ ہے تمہیں رسم و راہ میں (مصباح دسمبر 1950ء)