حمد و مناجات — Page 130
130 جناب سید محمود احمد صاحب مجھے آزما کے پیارے میرا حوصلہ نہ دیکھو مجھے دل میں تم بسالو دیکھو بھلا نہ دیکھو میں فقیر ہوں ازل سے تیری ذات با صفا کا مجھے جام بھر کے دے دو میرا حوصلہ نہ دیکھو جو تیری بقا کی خاطر مجھے جستجو لگی ہے اسے تم قبول کرلو میرا دل جلا نہ دیکھو میں بھٹک رہا ہوں کب سے اسی وادی بناں میں مجھے آکے خود اٹھا لو کم حوصلہ نہ دیکھو حصار نا شناساں مجھے ہر طرف سے گھیرے مجھے تم پند میں لے لو میرا مسئلہ نہ دیکھو تیرے پیار کی ہی خاطر میرے پیارے مر رہے ہیں تمہیں آکے اب صلہ دو دل مبتلا : دیکھو ம் اس دور بے اماں میں ہر علم ہو رہا ہے اس کی سزا دو اب مرحلہ نہ دیکھو تیرے پیار کے سفر میں اک میں ہی پا پیادہ میری دوریاں مٹا دو فاصلہ نہ دیکھو (الفضل 26 مئی 1999ء)