حمد و مناجات

by Other Authors

Page 129 of 171

 حمد و مناجات — Page 129

129 جناب ڈاکٹر محمودالحسن صاحب (ایمن آبادی) دل میں جب انکی محبت کا شرر ہوتا ہے ذره خاک بھی صد رشک قمر ہوتا ہے کیا کہوں کتنی بلندی پہ گزر جاتا ہے جب تیرے در پہ جھکایا ہوا سر ہوتا ہے چشم عاشق میں جو ہوتا ہے لگن کا آنسو نہ ستارہ کوئی ایسا نہ گہر ہوتا ہے پھول ہو جاتے ہیں سب شرم سے پانی پانی صبح جب ان کا گلستاں سے گزر ہوتا ہے لوگ کرتے ہیں اُسے آہ! جفا سے تعبیر جب کرم ان کا اندازی دیگر ہوتا ہے زندگی کاش وہ بن جائے صدف کہ جس میں عشق کا خاص درخشندہ گہر ہوتا ہے