ہماری تعلیم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page iii of 41

ہماری تعلیم — Page iii

پیش لفظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصنیف کشتی نوح میں احباب جماعت کو اس زمانہ کے خطرناک طوفان ضلالت سے محفوظ رہنے کی تلقین فرمائی، نیز آپ نے اپنی تعلیمات و نصائح کا خلاصہ بھی رقم فرما کر ہم سب کو ان نیک راہوں پر چلنے کی نصیحت فرمائی جو ابدی نجات اور رضائے الہی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔طاعون کا نشان جو اللہ تعالی کی طرف سے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی صداقت کے نشان کے طور پر ظاہر ہوا تھا اس کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کے لئے حضور علیہ السلام نے اپنی جماعت کو اس رسالہ میں نصائح فرمائی ہیں جن پر عمل کر کے ان تباہیوں اور مصائب سے بچا جاسکتا ہے۔یہ ایک ایسی تعلیم ہے جو ہر زمانہ میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور اس پر عمل کر کے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے دکشتی نوح میں درج ان تعلیمات و نصائح کو ہماری تعلیم ، کے عنوان سے طبع کر وایا تھا اور اب تک اس کی مختلف زبانوں میں بکثرت طباعت ہو چکی ہے۔احباب جماعت کو اپنی اور اپنی آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت نیز تبلیغی لحاظ سے بھی اس رسالہ کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنیف مارچ ۲۰۲۱ء