ہماری کہانی — Page 32
۳۲ ہوں وہ میرے سب کام انجام دے رہا ہے۔میری صحت بہت بہتر ہے آب ہوا اچھی ہے۔ان باتوں سے بے پرواہ ہو کر اللہ سے دعا کرو صرف رسمی دعاؤں سے کام نہیں چلتا۔راتوں کو اٹھو۔دعا کرو اور خرافات اور فکروں اور پریشانیوں کو چھوڑ دو۔میرا آخری فیصلہ بھی جس قسم کا بھی ہو اس کو پورے سکون اور اطمینان سے دیکھنا اور اللہ پر بھروسہ رکھتا جس طرح میں نے تم سب کو اس کے حوالے کیا ہے تم بھی مجھے اس کے حوالے کر دو وہ بڑا کارساز ہے اور جو حالات سامنے پیش آویں اس وقت جو مناسب معلوم ہو کرنا۔بلکہ خلع کے واسطے انکار کرنا اور جواب دینا کہ ہم دو میں سے ایک کی موت کا انتظار کرو۔تمہارے والد وعدہ کر گئے ہیں کہ ضلع پر مجبور نہیں کریں گے۔۱۲ مٹی کا تصادم والا واقعہ میں لکھ نہیں سکتا مگر لکھنو میں سارہ کو معلوم ہے وہ کیا تھا اور کس طرح تھا۔وہ آئے گی تو اس سے معلوم کرنا میں اچھا ہوں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہے تم سب کے لئے میں دعا کرتا ہوں۔میں اکیلا نہیں یہاں بہت بڑے بڑے دعا کرنے والے دعا کرتے ہیں وہ ضائع نہیں ہوگی اطمینان رکھو۔بچوں کو دعا سلام اور پیار اور ان کا پیدا کرنے والا محافظ ان کو پیار کرنا ہے اور کرے گا اور حفاظت کرے گا۔عبد الستار بابا نے 4 مئی کو ڈائری میں اپنا ایک خواب لکھا ہے۔ود مردہ کو نہلانے کا تختہ لایا گیا ہے۔پھر گرم پانی مردہ کو نہلانے کو دو آدمی لائے۔میں نے پوچھا کیس کو نہلایا جائے گا ، کہا تم کو، میں نے حیرت سے پوچھا۔مجھے کہا۔ہاں تم کو 66 رب اغفر وارْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِين