ہماری کہانی — Page 34
۳۴ از قادیان المورخہ ۳۰ مئی که رقیہ۔حضرت صاحب آتو گئے ہیں۔سرسری گفتگو بھی ہوئی مگر فرصت بہت کم ہونے کی وجہ سے ابھی مفصل گفتگو اور مشورہ کا وقت نہیں ملا ہے۔انشاء اللہ دو ایک روز میں ہو جائے گی اس کے بعد ہی کچھ فیصلہ ہو سکے گا اور اسی وجہ سے میں کچھ جواب تمہارے والد کو بھی نہیں لکھ سکا اور جب تک حضرت صاحب سے مشورہ نہ کر لوں لکھنا نہیں چاہتا۔اس مٹی کو تو جواب ان کو پہنچ نہیں سکتا۔شاید پانچ جون تک پہنچے۔بہر حال جو اللہ تعالیٰ کو منظور ہوگا ہوگا اور انشاء اللہ بہتر ہو گا۔یہیں اس کے دروازہ پر پڑا ہوا ہوں تم بے فکری اور اطمینان سے بیٹھ کر دیکھو کہ کیا ہوتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کو کچھ اور بھی امتحان منظور ہے تو وہ بھی ہو۔یہیں ہر حال رامنی برضا ہوں۔یہ ممکن ہے کہ حضرت صاب سے گفتگو ہونے کے بعد مجھے کچھ اور دن یہاں رہنے کا حکم ہو تو ٹھہر جاؤں گا۔بہت با برکت جگہ ہے۔آب و ہوا بھی بہت اچھی ہے اور مجھے موافق ہے اور میری صحت یہاں بہت اچھی ہے۔اللہ تعالیٰ کا مہمان ہوں وہ مفت میں مجھے کھانا بھی کھلا دیتا ہے اور میری سب ضرور میں بھی مہیا کر دیتا ہے۔تم بے فکر رہو ئیں بھی تم لوگوں کی کچھ زیادہ فکر نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ تمہاری فکر کرتا ہے وہ کرے گا۔اگر کچھ دن قیام کا حکم ہوگا تو پھر ڈائرکٹ لکھنا C/o Post Maste Qadian Dist Gordas hur Punjab۔