ہماری کہانی

by Other Authors

Page 116 of 124

ہماری کہانی — Page 116

114 اتنے میں پڑوسن نے دیوار پر سے آواز دے کر کہا۔آیا یہ دس روپے رکھ لو۔پہلی کے بعد بازار جانا تو مجھے دو پیٹر لا دیا۔وہ دس روپے اللہ پاک نے عطا کئے تھے۔وہ فریادوں کو سننے والا ہے اور قدم قدم پر مدد فرماتا ہے۔آج آپا رابعہ کی اولاد بہت اعزاز اور کشائش سے رہ رہی ہے۔یہ سب ان کی قربانیوں کا پھل ہے۔اللہ پاک کا خاص احسان کہ ہمارے اکلوتے بھائی عارف نے اعلیٰ تعلیم پائی۔فلپس کمپنی میں اچھی نوکری مل گئی۔اس کی شادی میں صبیحہ کی کوششوں کا دخل تھا۔بفضل خدا نیک خاندان مل گیا۔حضرت قدرت اللہ سنوری کے بیٹے محمود صاحب کی بیگم کی بھانجی چوہدری فتح محمد صاحب کی نواسی شمیم " سے اس کا رشتہ طے ہو گیا۔شمیم کے پرنانا خود حکیم کرم الہی صاحب تین سو تیرہ رفقائے مسیح موعود میں سے تھے۔آپا رابعہ کی بیٹی رضوانہ کی شادی ابوالہاشم خان صاحب کی بیٹی آمنہ آیا کے بیٹے ضیاء سے ہوئی۔عارف کی شادی کے لئے محمد صاحب اور خاکسار کوئٹہ گئے اور بڑے اہتمام سے اپنے بابا کی نشانی کی شادی ولیمہ کیا۔عارف نے بہت ترقی کی فلپس میں جنرل مینجر سیلز کی پوسٹ پر ہے۔اب ماشاء اللہ تین بیٹے ہیں۔دو امریکہ انجینئرنگ میں ماسٹرز کر رہے ہیں۔اللہ پاک نے میرے بابا کی دعاؤں اور امی کے ساڑھیوں کے بارڈر کے ٹانکوں کی محنت کو بڑا رہ نگ لگایا۔اگر روحوں کے رابطہ کی کوئی صورت ہو گی تو یقیناً خاندان پھلنے پھولنے اور ترقی کرنے سے بہت خوش ہوں گے۔میرا بیٹا اعجاز امریکہ میں سات سال پڑھ کر آیا۔اور اچھا جاب مل گیا۔باجی کا بیٹا امجد جنرل کے عہدے تک پہنچ گیا۔بھائی عبد الکریم یونس صاحب کے گھر اور ریحانہ خورشید کے گھرانے میں سب نے وصیت کی۔آپا رابعہ کا انتقال ہوا تو جنازہ