ہماری کہانی

by Other Authors

Page 57 of 124

ہماری کہانی — Page 57

۵۷ کی قیمت نہیں ہے کجا کہ میں تسلیم کروں جس شخص کو خدا نے آنکھیں دی ہوں ، دل دیا ہو دماغ دیا ہو وہ پھر بھی اپنی آنکھیں بند کر کے اگر ان کے پیچھے چلتا ہو تو چلا کرے ہیں کے اس کے لئے تیار نہیں ہوں۔اب اگر اس کی وجہ سے پھر تم لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچانے کی کوشش کی جائے تو اللہ پر بھروسہ کرو۔صبر سے برداشت کرد۔دن رات عاجزانہ دعاؤں اور توبہ و استغفار کا ذریعہ اختیار کرو۔اللہ تعالیٰ بہت جلد فیصلہ کر دے گا۔مگر ہیں ان خیالی تکالیف کے لئے اپنا ایمان نہیں بیچنا چاہتا۔بچے سب اچھے ہوں گے میں سب کے لئے دُعا کرتا ہوں اور اس وقت میرے پاس ہے بھی یہی کچھ۔اللہ تعالے تم لوگوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔گناہ گار از قادیان امور تحصه ۱۶ رجون شه عبد الستار رقیہ۔تمہارا ۱۲ جون کا خط پہنچا۔الحمد لله رب العالمین کہ میرا فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔اور مجھے سب سے زیادہ اطمینان اس بات کا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اب تمہارے دل سے ڈر اور ہیبت اور گھبراہٹ کو ہٹا کر یک گونہ سکون عطا کیا ہے یہ تمہاری تحریر سے ثابت ہوتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل کرم سے صحیح فیصلہ کی توفیق عطا فرمائی اور اس قدر تکلیف جو پہلے تم لوگوں کو ہوئی وہ بھی صرف تم لوگوں کی اپنی خوف اور گھبراہٹ کی وجہ سے ہوئی۔کاش کہ میرے کہنے کے مطابق تم لوگ پہلے دن سے مضبوطی اور استقلال سے قائم رہ کر تماشہ دیکھتے۔رقیہ کیا تم کو اب بھی اس میں اللہ تعالیٰ کا پوشیدہ ہاتھ نظر نہیں آتا کہ وہ باوجود ان لوگوں کی جاہ و ثروت، عزت، اثر رسوخ اور پوری قوم کی متفقہ قوت کے ایک عاجز درمانده