ہماری کہانی — Page 52
۵۲ اللہ پر بھروسہ ہے اور بڑے بڑے بزرگان دین اور اللہ والوں کی دعا ہے جو دیر میں رنگ لائے گی یہ میرا ایمان ہے بشرطیکہ استقلال اور میر ہو۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ رکاوٹیں ہو رہی ہیں کہ میں ابھی تک یہاں سے نکل نہیں سکا۔اتفاق سے حضرت صاحب کی طبیعت آنے کے تیسرے دن سے ہی بہت خراب ہو رہی تھی ابھی تک پوری طرح افاقہ نہیں ہوا ہے اور پھر تین چار روز سے ذرا ئیں بھی سست ہو گیا ہوں۔آنتوں کی تھوڑی تکلیف ہے مگر کوئی ایسی بات نہیں۔حضرت صاحب کے خاص ڈاکٹر سے علاج ہے۔دو ایک روز میں ٹھیک ہو جائے گی۔میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کب تک رہنا ہوگا اور کہاں جاتا ہوگا۔یہ اللہ عالم الغیب کو علم ہے۔یہاں اس وقت گرمی بہت سخت ہے ۱۱۵ ۱۱۷ ڈگری پر رہتی ہے جو ذرا طبیعت کے موافق نہیں ہے مگر اللہ تعالیٰ نے سب کچھ برداشت کی طاقت دے دی ہے اور وہی سب کا نگہبان ہے اور اگر یقین کامل ہے تو وہ امتحان میں کامیاب اور آسان کرے گا۔تم کو معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حضرت ہاجرہ اور بڑھاپے کے اکلوتے فرزند کو بیابان میں چھوڑنے کا حکم دیتا ہے وہ عاشق صادق اس امتحان میں کامیاب ہوتا ہے۔پھر جب وہ لڑکا دوڑنے کے قابل ہوتا ہے تو بوڑھے نوے برس کے باپ کو حکم ہوتا ہے کہ ہماری محبت کا دعوی ہے تو اس لڑکے کو ہماری نظر کے سامنے ذبح کر دو۔وہ عاشق صادق اس امتحان میں بھی کامیاب ہوتا ہے۔پھر اس کا بدلہ اللہ تعالیٰ کیا دیتا ہے۔ساری دنیا کو چھوڑ کر صرف اس کی اولاد میں نبوت اور پیغمبری مخصوص کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ کذالک بخری المحسنین اور قیامت تک اس کا ذکر اور اس پر درودجاری رہتا ہے