ہماری کہانی

by Other Authors

Page 50 of 124

ہماری کہانی — Page 50

۵۰ تم نے سنا ہے پل صراط کا نام جو بال سے باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہے۔آڑمیں تمہیں دکھاؤں کہ وہ پل صراط اسی دنیا میں موجود ہے جس میں لڑکھڑایا تو گیا۔نمبرا۔ایک کے معنی ہیں کہ میں اللہ واحد القہار کی خدائی کو تسلیم کرلوں یا یونس عثمان کی خدائی کو تو میں نے فیصلہ کیا کہ اللہ کی نمبر ۲ کے معنی ہیں کہ تمہارے والد نے کہا ہے کہ میں ان کو اپنے پاس رکھوں گا اور کما کے کھلاؤں گا۔اور زکیہ کی شادی کر دوں گا بشرطیکہ میں یہ فیصلہ کر دوں کہ میرے تعلقات میری بیوی اور بچوں کے ساتھ قطعی نہ رہیں نہ ظاہر نہ باطن نہ خط نہ کتابت نہ تو ئیں کوئی خرچ بھیجوں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ میں اس کو تسلیم کر کے تمہارے والد کی رزاقیت تسلیم کرلوں اور اللہ رازق العباد کو چھوڑ دوں۔تو میں بھی مرنے والا ہوں۔تمہارے والد یونس عثمان بھائی اور سب مرنے والے ہیں۔پھر تم کو تمہارے بچوں کو اور تمہارے بچوں کے بچوں کو کون کھلائے گا۔لہذا مجھے ان کی رزاقیت سے انکار ہے اور میں نے ایک ایسے رزاق کی طرف منہ کر لیا ہے اور بھروسہ کر لیا ہے جو ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہے گا اور جو سب کو بغیر کسی شرط کے رزق پہنچاتا رہا ہے اور پہنچائے گا۔لہذا کوئی وجہ نہیں کہ میں اپنی بیوی اور بچوں کے حقوق سے دستبردار ہو جاو۔نمبر ۳ - کو بھی اسی طرح سمجھو ایسے حالات میں یہ شادی کیا شادی ہوگی اور اس کی کس کو خوشی ہوگی۔