ہماری کہانی

by Other Authors

Page 115 of 124

ہماری کہانی — Page 115

دار و انا الیه راجعون ، آیا نصیرہ بیگم صاحبہ نے اعلان کر دیا کہ سب رشتہ دار غیر احمدی ہیں اس لئے احمدی احباب جنازہ میں شامل ہوں۔ہماری احمدی برادری ایسی کھڑی ہو گئی کہ اللہ تعالیٰ کے آگے شکر کے لئے جبیں سجدہ ریز ہوگئی۔کلکتہ اور قادیان میں غائبانہ نماز جنازہ ہوئی حضور پر نور نے خاص دعاؤں سے نوازا۔اللہ کی رضا میں راضی ہیں : مستقل رہنا ہے لازم اسے بیشتر تجھ کو سدا رنج و غم یاس و الم فکر و بلا کے سامنے میرے آنسو خود نخود درج ذیل اشعار میں ڈھل گئے۔دین کی خدمت رہی شاہین کے پیش نظر کی بزرگوں کی اطاعت دلنشیں انداز میں اب فضائے خلد میں پرواز ہے شاہین کی کرگئی کے فضل حق سے ایک ہی پرواز میں چند ماه بعد غمزده آیا زکیہ بھی رخصت ہوگئیں۔بڑی دکھی زندگی گزاری۔رائم المرض نفیس مسعود آباد کراچی میں انتقال ہوا۔خاندان کے کچھ افراد جنگی قیدی ہو گئے تھے۔اس لئے کسی کو جلدی کسی کو دیر سے اطلاع ملی۔۔۔۔خاندان میں خوشی غمی کے مواقع تو آتے ہی رہے۔آپا رابعہ کو دل کا عارضہ ہو گیا۔ہماری آیا رابعہ نے بڑے سرد گرم حالات دیکھے مگر صبر وشکر سے گزارا کیا۔ایک دفعہ انہوں نے مجھے بتایا کہ کراچی میں خرچ کی اتنی دقت تھی ۳۰۰ روپے ماہوا پر گزارہ تھا جس میں 9 روپے مکان کا کرایہ تھا۔ایک موقع ایسا آیا کہ دکان والے نے ادھار بھی بند کر دیا۔مہینے کی آخری تاریخیں تھیں۔گھر میں کھانے کو کچھ نہ تھا۔رو رو کر اللہ پاک سے دعا کی کہ رازق خدا آج ہم بھو کے سوئیں گے۔