ہماری کہانی — Page 58
OA ضعیف مریض مجبور انسان کے مقابلہ میں بے دست دیا ہو گئے ہیں ان کا ہر قدم غلط اٹھا اور خود ان کو شرمندہ کر گیا۔ان کی ساری تدبیریں بیکار ہو گئیں۔ان کی لغو حرکات خود ان کو ان کے دل میں شرمندہ کر رہی ہیں۔مجھے ڈرانے والے خود ڈر گئے ان کے دل کمزور ہو گئے ان کے بازو شل ہو گئے ان کی ہمتیں پست ہو گئیں مجھے میری بیوی بچوں سے علیحدہ کرنے کی ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور ان کو معلوم ہو گیا کہ اس نحیف لاغرجسم کے اندر ایک ناقابل تسخیر روح ہے جو روٹی کی لالچ اور دولت کے رعب سے مغلوب نہیں ہو سکتی۔وہ بھی بیچارے مجبور ہیں کہ ہمیشہ ان کو پیٹ کے کتوں سے سابقہ پڑا ہے اور وہ ٹکڑوں کے لالچ میں ان کی ناک پکڑ کر کھایا کرتے تھے مگر کسی اللہ کے بندہ سے سابقہ نہیں پڑا تھا۔عبدالرزاق صاحب نے فرمایا تھا کہ زبر دستی اس کو اس کے بیوی بچیوں سے علیحدہ کر دیا جائے۔کہو کہ ابھی اور اپنی قوت آزمائی کر لیں۔رقیہ یقین رکھو کہ اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو عجیب عجیب طریقہ سے رزق پہنچائے گا۔اس کے فضل کو کوئی روک نہیں سکتا۔ہرگز ہرگز کسی انسان کو اپنا رازق نہ سمجھو۔غیر اللہ کا خوف، غیر اللہ سے طمع دونوں باتوں کو دل سے نکال ڈالو۔خالص اللہ کے بندہ بن جاؤ وہ تمہارا ہو جائے گا۔بچوں کی قسمت پر بیوقوف افسوس کرتے ہیں۔کیا اللہ تعالیٰ نے بچوں کی قسمتوں کا فیصلہ ان کے ذمہ کر دیا ہے۔کیا تقدیر الہی کو ان کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے۔یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر میرا رعب غالب کر دیا ہے۔وہ اب کوئی شرارت نہیں کر سکتے تم لوگ صبر اور سکون کے ساتھ اللہ کی مدد طلب کرو اور عاجزانہ دعاؤں میں مشغول رہو۔۔۔۔ایسی جماعت کے ساتھ میں پہلے بھی کب تھا اور اب بھی مجھے کو نسی محبت اس جماعت سے ہے مگر وہ مجھے ذلت کے ساتھ نکالنے میں انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔اب جو وقت جاتا ہے اس میں مجھے امید ہے کہ لوگ زیادہ محبت کے ساتھ تمہاری طرف رجوع کریں گے میری