ہماری کہانی

by Other Authors

Page 53 of 124

ہماری کہانی — Page 53

۵۳ کیا اس میں تم لوگوں کے لئے کوئی عبرت ہے ؟ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ سال تک ہر طرح کی مصیبت برداشت کر کے ہجرت کرتے ہیں۔ایک رفیق صادق ساتھ ہے پھر کیا ہوتا ہے۔چند سالوں کے بعد دس ہزار قد دیویں کے ساتھ فاتحانہ مکہ میں داخل ہوتا ہے۔کیا اس میں کوئی سبنتی ہے ؟ راہ میں کانٹے ضرور ہیں۔مصائب اور ابتلاء ہیں اس کے بغیر کوئی جنت میں آسانی سے کو دجائے یہ ممکن نہیں۔ہاں البتہ بیوقوفوں کی خیالی جنت میں وہ مزور ہے مگر آنکھ بند ہوتے ہی پتہ لگ جائے گا۔اس کے بعد ہر روز جو کچھ گزرے وہ اسی طرح تم لکھا کرو میں جہاں ہوں گا پہنچ جائے گا۔۔۔اللہ تعالیٰ جامع المتفرقین ہے اس سے دعا کرتے رہو اور خوب عاجزی اور سوز و گداز سے راتوں کو دعا مانگو تو وہ پھر انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد پوری کامیابی کا مرانی اور نتحمندی اور خیریت و عافیت کے ساتھ ملا دے گا اور رزق کی راہیں کشادہ کر دے گا۔ہر معاملہ میں اپنا وسیلہ صرف خدا ہی کو بناؤ اسی کے ہو رہو تو وہ ضائع نہیں کرے گا۔اگر سوشل بائیکاٹ وہ پھر کریں تو جس سے بھی تمہاری بات ہو صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ کے بھروسہ بیٹھے ہیں۔وہی ہمارا کارساز ہے جس کو یونس عثمان کی خدائی منظور ہو اور اس کا بندہ ہو وہ ادھر ہو جائے یہ صرف دوسروں کو نہیں بلکہ اب چاچی کو رحمت کو اور تمہارے بھائیوں کو بھی یہی کہنا۔اب ضرورت کمزوری کی نہیں ہے مصلحت مضبوطی میں ہے تم اس کو سمجھو اور ڈرو نہیں اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور تماشہ دیکھوں تمہارے والد بغیر کسی شرط کے تم کو کچھ دینا چاہیں تو وہ تم کو دودھ سے زیادہ حلال ہے لے لینا مگر کسی شرط کے ساتھ نہیں۔